کراچی ،امتیاز احمد شیخ نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پیر پگارا کی ملاقات کیلئے رحمان ملک کی رہائش گاہ جانے کی خبروں کو غلط قرار دیدیا
بدھ 4 مارچ 2015 21:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ نے واضح طور پر ان خبروں کو غلط قرار دیا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے پیر پگارا ملاقات کیلئے رحمان ملک کی رہائش گاہ پر گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیرپگارا کا آصف علی زرداری سے بھی کوئی ٹیلیفونک رابطہ نہیں ہوا ہے ۔ بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے غلط خبریں چلانے والوں کے خلاف پارٹی قانون چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کل 24 ارکان ہیں ۔ پی ٹی آئی ابھی تک اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ وہ سندھ سے سینیٹ کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے گی ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنے موقف میں تبدیلی لے آئیں کیونکہ سیاست میں کوئی بھی چیز حتمی نہیں ہوتی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 4 ووٹوں کو نکال کر اپوزیشن کے 21 ووٹ بچتے ہیں اور سندھ سے کسی بھی جنرل نشست پر سینیٹ کے امیدوار کی کامیابی کے لیے 20.88 ووٹ درکار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف پہلے ہی فنکشنل مسلم لیگ کے امیدوار امام الدین شوقین کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے اگر ہارس ٹریڈنگ کی اور اپوزیشن کا کوئی ایک امیدوار بھی کم ہوا تو اس کا الزام سندھ حکومت پر آئے گا ۔ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ سندھ میں سینیٹ کے انتخابات جمہوری انداز میں ہونے دے ۔ ہم کوئی بحران پیدا نہیں کرنا چاہتے ۔ ایک سوا کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیرپگارا کے پیروکار سیاسی طور پر سینیٹ کے انتخابات میں سیاسی طور پر نہیں ٹوٹیں گے ۔ حالانکہ کچھ لوگوں کو لالچ اور دھمکیاں بھی دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عددی اعتبار سے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی چار عام نشستیں بنتی ہیں لیکن یہ حیران کن بات ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنا پانچواں امیدوار بھی کھڑا کر دیا ہے ، جس سے دھاندلی کے خدشات کو تقویت ملتی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.