موجودہ دور میں چین معاشی اعتبار سے سرفہرست ہے،زاہد قمر،

130 کروڑ نفوس پر مشتمل دنیا کی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک چین امریکا کے بعد دنیا کی مضبوط ترین ریاست ہے،چیئرمین پاک چائنا سٹیزن ایسوسی ایشن

بدھ 4 مارچ 2015 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) موجودہ دور میں چین معاشی اعتبار سے سرفہرست ہے۔ 130 کروڑ نفوس پر مشتمل دنیا کی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک چین امریکا کے بعد دنیا کی مضبوط ترین ریاست ہے۔ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے پڑوسی ہی نہیں بلکہ دونوں ممالک کی قیادتوں اور عوام میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کے کمزور پہلوؤں کو مضبوط کرنے میں مصروفِ عمل رہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر اور پاک چائنا سٹیزن ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد قمر نے گذشتہ روز پی سی سی اے سیکریٹریٹ میں عہدیداران و اراکین اور عمائدین صنعت و تجارت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کے کسی ایک حصے کی نہیں بلکہ یہ ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کا عظیم منصوبہ ہے اور ملک کی ترقی کی ضمانت ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کی تکمیل سے پاکستان کی اقتصادی خوشحالی کی منزل آسان ہوگی۔ انہوں نے سول سوسائٹی اور میڈیا پر زور دیا کہ جس طرح سیاست، حکومت، کھیل اور شوبز پر ترجیحاً توجہ مرکوز کی جاتی ہے اسی طرح قومی اہمیت کے منصوبوں کی بھی مانیٹرنگ کی جانی چاہئے کیونکہ یہ منصوبے ہمارے خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ڈائریکٹر فارن اینڈ اوورسیز چائیز افئیرز Yu Xiao Hong (یو زیاؤ ہانگ) سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے زاہد قمر نے بتایا کہ ان کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی اب دلوں اور ذہنوں سے ماوراء ہو کر افراد کی رگوں میں سرایت کرچکی ہے اور خون میں گردش کر رہی ہے۔ ان کے مطابق چین دنیا کی اگلی سپر پاور اور پاکستان کا سب سے قریبی دوست ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :