افغانیوں کے شناختی کارڈ‘ کوڈ چیک کرنے پر پختون قوم کی تذلیل کی جارہی ہے،شا ہی سید

بدھ 4 مارچ 2015 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) اے این پی کے سینیٹر شا ہی سید نے کہا ہے کہ افغانیوں کے شناختی کارڈ‘ کوڈ چیک کرنے پر پختون قوم کی تذلیل کی جارہی ہے جب چیچک اور ازبک کو پختونوں کے سروں پر بٹھایا گیا تھا تو اس وقت پختونوں کو آگاہ کیا گیا تھا بدھ کے روز سینیٹ میں سینیٹر شاہی سید نے پوائنٹ آف آرڈر میں کہا کہ پشتونوں کی افغانیوں کے شناختی کارڈ چیک کرنے پر تذلیل کی جارہی ہے اور اس حوالے سے سینکڑوں فیملیز نے کراچی میں آکر آگاہ کیا آج ہماری عزتیں محفوظ نہیں ہیں جب چیچک اور ازبک کو پختونوں کے سروں پر بٹھایا گیا تو اس وقت بھی پختونوں سے پوچھاگیا تھا انہوں نے ایوان بالا میں کہا کہ آخر بتایا جائے کہ ہماری قوم کو کیوں بدنام کیا جارہا ہے پولیس پٹھان کو پکڑ لیتی ہے کہ تمہارا جرم یہ ہے کہ تم وزیرستان سے تعلق رکھتے ہو۔