سندھ کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں،جام مہتاب حسین ڈاہر،
سپرہائی وے پر ٹراما سینٹر موجود ہے ، اس میں سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،صوبائی وزیر صحت
بدھ 4 مارچ 2015 21:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) سندھ کے وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈاہر نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں ، جو اسی سال مکمل ہو جائیں گے ۔ وہ بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر کے توجہ دلاوٴ نوٹس کا جواب دے رہے تھے ۔ کامران اختر نے کہا کہ کیا سندھ میں سپرہائی وے پر ٹراما / فرسٹ ایڈ سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں ؟ وزیر صحت نے کہا کہ سپرہائی وے پر ایک ٹراما سینٹر موجود ہے ۔
اس میں سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ صوبے میں ایڈز ، چھاتی کے سرطان اور منہ کے سرطان کے مریضوں میں تیزی سے اضافے سے متعلق ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین خان کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر وزیر صحت نے کہا کہ ایڈز اور سرطان کے بارے میںآ گاہی کے حوالے سے ہر سال کئی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں ۔(جاری ہے)
ان میں واکس ، سیمینارز اور لیکچرز وغیرہ شامل ہیں ۔
اگر ان امراض کا ابتدائی مرحلے میں پتہ چل جائے تو 100 فیصد علاج ممکن ہے ۔ ایم کیو ایم کے رکن جمال احمد نے اپنے توجہ دلاوٴ نوٹس پر کہا کہ نارتھ ناظم آباد زون میں ٹریفک پولیس کے کم اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔ اس پر وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ پورے کراچی میں مذکورہ زون میں سب سے زیادہ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔ کراچی کے دوسرے علاقوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ کراچی میں 35 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.