غیر قانونی بھرتی ہونے والے 30 افراد کی تنخواہیں فوری روک دی گئی ہیں،نثار احمد کھوڑو،
معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،غیر قانونی کام میں ملوث افراد کو ملازمت سے برطرفی کی سزا بھی دی جا سکتی ہے ،سینئر صوبائی وزیر تعلیم
بدھ 4 مارچ 2015 21:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثاراحمد کھوڑو نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے 30 افراد کی تنخواہیں فوری طور پر روک دی گئی ہیں ۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ اس غیر قانونی کام میں ملوث افراد کو ملازمت سے برطرفی کی سزا بھی دی جا سکتی ہے ۔
(جاری ہے)
وہ بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کی خاتون رکن ہیر اسماعیل سوہو کی تحریک التواء پر بیان دے رہے تھے ۔
تحریک التواء میں کہا گیا کہ حیدر آباد میں محکمہ تعلیم اور ڈسٹرکٹ اکاوٴنٹ آفس کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے پچھلی تاریخوں میں 30 اساتذہ اور چپراسیوں کو بھرتی کیا گیا ۔ سینئر وزیر تعلیم نے کہاکہ اس پر محکمہ نے فوری کارروائی کی ہے اور انکوائری کا بھی حکم دے دیا گیا ہے ۔ ہیر اسماعیل سوہو نے کہا کہ ایسے افسروں کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے اپنی تحریک التواء پر زور نہیں دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.