راولپنڈی، سول جج آزاد کشمیر کے بیٹے کو اغواء کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کا التوا منظور ، سماعت 14 مارچ تک ملتوی

بدھ 4 مارچ 2015 20:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سول جج آزاد کشمیر کے بیٹے کو اغواء کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان قاری یاسر اور سید گلاب کا التوا منظور کرتے ہوئے سماعت 14مارچ تک ملتوی کر دی ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی، عدالت نے تھانہ گنج منڈی میں درج مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد سعید بٹ اور محمد نذر کا بھی التواء منظور کرتے ہوئے سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی ، گزشتہ روز دونوں کیسوں میں پولیس نے عدالت سے التواء دینے کی استدعا کی تھی جو عدالت نے منظور کر لی۔

متعلقہ عنوان :