خصوصی احتساب عدالت نے اتفاق فاؤنڈری ریفرنس کی سماعت18 مارچ تک ملتوی کردی

بدھ 4 مارچ 2015 20:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء)خصوصی احتساب عدالت کے جج نے وزیر اعظم نوازشریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف اتفاق فاؤنڈری ریفرنس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے 18مارچ تک ملتوی کر دی، شریف فیملی کے خلاف اتفاق فاؤنڈری ریفرنس دوبارہ کھولنے کیلئے نیب حکام نے درخواست دی جس کو عدالت عالیہ میں چیلنج کر دیاجس کے باعث خصوصی احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی۔