سندھ ہائی کورٹ کے وکیل ایڈووکیٹ علی حسنین بخاری کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے ،سینیٹر شاہی سید،

پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر انتہائی ہولناک ہے جس کی وجہ سے کئی بڑے اور معتبر نام بیرون ملک منتقل ہوچکے ہیں، صدر اے این پی سندھ

بدھ 4 مارچ 2015 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کورنگی میں سندھ ہائی کورٹ کے وکیل ایڈووکیٹ علی حسنین بخاری کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

باچا خان مرکز سے جاری کردہ مذمتی بیان میں سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہر میں فرقہ ورانہ بنیادوں پر وکلاء،علمائے کرام ،ڈاکٹرز سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ مستقل جاری ہے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود قتل و غارت گری انتہائی افسوس ناک ہے پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر انتہائی ہولناک ہے جس کی وجہ سے کئی بڑے اور معتبر نام بیرون ملک منتقل ہوچکے ہیں ارباب اختیار اس کا فوری نوٹس لیں اور قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائیں۔