جامعہ کراچی میں ہونے والی مہنگائی فیس سے لے کر ایک عام کینٹین تک عروج پر پہنچا دی گئی ہے، سیف اسلام

بدھ 4 مارچ 2015 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سیف الاسلام نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں پہلے پوائنٹ بسوں کا کرایہ تین بار بڑھایا گیا، پھر تین بار سیمسٹر فیس بڑھائی گئی، اب امتحانی فیس بھی دو بار بڑھا دی گئی ہے، متوسط طبقے کے لئے جامعہ کراچی میں تعلیم حاصل کرنا دن بدن مشکل سے مشکل کیا جا رہا ہے، صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم اور جامعہ کے چانسلر تعلیم دشمن پالیسی کو اپنا کر اپنی جیب بھر رہے ہیں، شہر میں بھتہ خور پستول کے خوف سے بھتہ لیتے ہیں، اورجامعہ میں تعلیمی ٹیکس کے نام پر بھتہ لیا جا رہا ہے، ہمارا دشمن ملک ہر سال ایک نئی جامعہ بناتا ہے اور ہماری حکومت ہر روز گنتی کی چند جامعات کو بند کرنے کے درپے ہیں، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سیف الاسلام نے کراچی ڈویژن کے وفد کے ساتھ جامعہ کراچی کا خصوسی دورہ کیا، مختلف ڈپارمنٹ کے طلبہ سے ملے اور جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور شعبہ فارمیسی میں ہونے والی دو الگ الگ تربیتی نشستوں سے خطاب بھی کیا۔

(جاری ہے)

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری بابر مصطفائی نے کہا کہ جامعات کے حوالے سے نئی حکمت عملی اور پالیسی مرتب کی جار ہی ہے، ناظم جامعہ عبداللہ نورانی کو اب کراچی کی تمام جامعات کی ذمہ داری دی جا رہی ہے، اگلے ایک مہینے کے لئے احمد رضا نورانی کو نگران انجمن (جامعہ کراچی) بنایا جا رہا ہے، اگلے مہینے جامعہ کراچی اور جامعہ اردو کے باقائدہ انتخابات کر کے نئی تنظیم بنائے جائے گی۔دیگر اہم ذمہ داران میں سے عبداللہ نورانی، ابو بکر، محمد بلال، حماد قادری، عمران مدنی، خرم عطاری، محمد وقاص، محمد عمر، محمد عمیر، احمد رضا نورانی شامل تھے، دونو ں تربیتی نشستوں میں طلبہ نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :