پاکستان نیوی کا بحری جہاز ذوالفقار چار روزہ خیر سگالی دورہ پر سری لنکا کی بندرگاہ ٹرنکومالی پہنچ گیا

بدھ 4 مارچ 2015 20:26

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) پاکستان نیوی کا بحری جہاز ذوالفقار چار روزہ خیر سگالی دورہ پر سری لنکا کی بندرگاہ ٹرنکومالی پہنچ گیا ۔ دورہ کے دوران دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان باہمی دلچسپی کی متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں پی این ایس ذوالفقار پر ایک استقبالیہ اور 6 مارچ کو مشترکہ مشق بھی شامل ہے۔

بحری جہاز کی کمانڈ کیپٹن عامر محمود کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں دفاعی مشیر کرنل محمد راجل ارشاد خان بحری جہاز کے دورہ کے سلسلہ میں ربط پیدا کر رہے ہیں اور مربوط سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ قبل ازیں پی این ایس ذوالفقار نے ستمبر 2009ء میں اور دسمبر 2010ء میں بھی سری لنکا کا دورہ کیا۔ یہ جہاز جدید اسلحہ، سینسرز اور زیڈ 9 ای سی ہیلی کاپٹر سے لیس ہے۔ پاکستان نیوی جہاز ذوالفقار کا دورہ سری لنکا دونوں ممالک کی دفاعی اسٹیبلشمنٹس کے درمیان ٹھوس تعلقات کا مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :