سرکاری ملازمین ہمار ا قیمتی اثاثہ ہیں اور اُنکے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا ہمارا فرض عین ہے ،قائمہ کمیٹی برائے سینٹ ،

ملازمین کیلئے شروع کئے گئے ہاؤسنگ منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے،شاہی سید

بدھ 4 مارچ 2015 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے کہا ہے کہ کاری ملازمین ہمار ا قیمتی اثاثہ ہیں اور اُنکے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا ہمارا فرض عین ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ سرکاری ملازمین ہمار ا قیمتی اثاثہ ہیں اور اُنکے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا ہمارا فرض عین ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کیلئے شروع کئے گئے ہاؤسنگ منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کمیٹیوں کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس عمل سے ٹھوس سفارشات سامنے آئیں گی اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے قابل احترام ہیں اور اداروں کا آپس میں تعاون مثالی ہونا چاہیے تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔ سینیٹر شاہی سید اور اراکین کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ کے تعاون کو سراہتے ہوئے اسے مثالی قرار دیا ۔جبکہ اراکین نے چیئرمین کمیٹی کے کردار کو بھی سراہا۔ قبل ازیں پی ایچ اے نے وفاقی ملازمین کیلئے شروع کئے گئے دس منصوبوں سمیت ممبر شپ کی تجدید کیلئے کئے گئے حالیہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں سینیٹرز ثریا امیر الدین ، حاجی سیف اللہ بنگش ، مسز فرحت عباس، حمزہ،اور ظفر علی شاہ ،کے علاوہ سینیٹر نزہت صادق بھی شریک ہوئیں۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی اور وزارت کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔