سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘ مشاہد اللہ خان ،

عمران خان ہر معاملے کو کھیل تماشا سمجھتے ہیں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات ٹھائیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 مارچ 2015 19:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘ عمران خان ہر معاملے کو کھیل تماشا سمجھتے ہیں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات ٹھائیں بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر معاملے کو کھیل تماشا سمجھتے ہیں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات ٹھائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے مسلم لیگ (ن)بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پی کے‘ بلوچستان اور فاٹا میں ہارس ٹریڈنگ کا سن رہے ہیں جن لوگوں کے پاس حرام کی دولت ہے وہ پیسے کے زور پر پارلیمنٹ میں آکر بیٹھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ایسی جماعتوں اور اراکین کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے۔

متعلقہ عنوان :