جامعہ کراچی: کلیہ سماجی علوم کے زیر اہمتام گولڈ میڈلز کی تقسیم تقریب

بدھ 4 مارچ 2015 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کلیہ سماجی علوم کے زیر اہمتام منعقدہ گولڈ میڈلز کی تقسیم تقریب میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی نے آپ کی فکری علمی اور ذہنی تربیت میں نمایاں کرداراداکیا ہے جس کے لئے آپ کے اساتذہ لائق تحسین ہیں۔

آپ اپنی عملی زندگی میں اپنے کردار گفتار سے ایک بہترین شہری اور اعلیٰ صلاحیتوں سے معاشرے میں نمایاں کرداراداکریں ۔سماجی انحطاط میں آپ کی شخصیت بہتری کے لئے خاطر خواہ کرداراداکرسکتی ہے۔آپ اپنے حصہ کی شمع روشن کیجئے اور راہ نوردخود نشان منزل پالیں گے۔یہی آپ کی کامیابی ہوگی آپ کو ہمیشہ اپنی مادرعلمی کے نام کو روشن رکھنا ہے،یہی آپ سے امید کی جاسکتی ہے اللہ آپ کو استقامت اور اتحاد،ایمان اوریقین محکم پر عمل کی توفیق عطافرمائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر اور ناظم مالیات بھی موجود تھے۔تقریب میں افراح ظفر کو کلیہ سماجی علوم میں فرسٹ کلاس فرسٹ پوزیشن ،جبکہ حسن احمد شمسی کو شعبہ عربی میں فرسٹ کلاس فرسٹ پوزیشن اور وجاہت فاطمہ کو شعبہ تعلیم میں فرسٹ کلاس فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر بدست شیخ الجامعہ گولڈ میڈل تفویض کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :