عبیرہ قتل کیس میں ملزمہ طوبیٰ اور اس کے ساتھیوں کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع

بدھ 4 مارچ 2015 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) لاہور کی مقامی عدالت نے عبیرہ قتل کیس میں ملزمہ طوبیٰ اور اس کے ساتھیوں کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ پولیس نے ملزمہ طوبی، فاورق اور ذیشان کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر مقامی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو استدعا کی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے اس لئے عدالت ان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کرے جس پر عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔واضح رہے کہ ملزمہ طوبیٰ ماڈل عبیرہ اور یوسف نامی مقامی صحافی کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :