بلوچستان کی پسماندگی کے پیش نظر صوبائی حکومت خصوصی فنڈزمہیاکرے ،فہمیدہ کوثر جمالی،

تجارت کے فروغ اورروزگارکی فراہمی کیلئے تاجربرادی حقیقی فورم مہیاکرے گی،مرکزی نائب صدر وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان

بدھ 4 مارچ 2015 19:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان کی مرکزی نائب صدرفہمیدہ کوثرجمالی نے کہاہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے صوبائی حکومت خصوصی فنڈزمہیاکرے تاکہ بلوچستان میں تجارت کے فروغ اورروزگارکی فراہمی کیلئے تاجربرادی ایک حقیقی فورم مہیاکرسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز اپنے دفترمیں منعقدہ اجلاس کے بعدپریس کانفرنس کے دوران کیافہمیدہ کوثرجمالی نے کہاکہ بلوچستان کی سرزمین قدرتی وسائل سے مالامال ہے مرکزی اورصوبائی حکومت عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی اوربلوچستان کی پسماندگی کودورکرنے کے ذریعے چیمبرآف کامرس کے ذریعے خصوصی فنڈزمہیاکرے تکہ بلوچستان کے مختلف ممالک کیساتھ ملنے والے بارڈرزکے توسط سے کاروباری حجم کوبڑھایاجاسکے انہوں نے کہاکہ مرکزی نائب صدرکی حیثیت سے میری اولین ترجیح ہے کہ بلوچستان کے مشکلات اورمسائل کیلئے اپناکرداراداکروں کیونکہ آج کے منعقدہ اجلاس میں بلوچستان کے مختلف چیمبرآف کامرس اورتاجربرادری کے نمائندوں نے شرکت کی جنہوں نے فہمیدہ کوثرجمالی کی قیادت پراعتمادکرتے ہوئے کہاکہ تمام چیمبرملک اورقوم کی ترقی کیلئے اپناکرداراداکرنے کیلئے تیارہے تاجروں کوسہولیات کی فراہمی کویقینی بناناحکومت کافرض ہے کیونکہ تاجربرادری ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے ہماری صوبائی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ دیگرصوبوں کی طرح بلوچستان کے چیمبروں کوخصوصی فنڈزمہیاکرے تاکہ صوبے میں تجارت کوفروغ اوربے روزگاری کے خاتمے کویقینی بنایاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :