میں ضمیر فروش نہیں ہوں اس لئے (آج) سینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤں گا،

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

بدھ 4 مارچ 2015 18:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4مارچ۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ضمیر فروش نہیں ہوں اس لئے (آج) سینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤں گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے کہاکہ پورے ملک میں سینیٹرز بننے کیلئے اراکین کی خرید و فروخت و دھڑلے سے جاری ہے ضمیر فروشی عزت بیچنے کے مترادف ہے اور میں ضمیرفروش نہیں ہوں اس لیے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کروں گا اور (آج)اسمبلی میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤں گا۔