الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 4 مارچ 2015 17:53

پنجاب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 14 مارچ سے 16 مئی تک پنجاب میں حلقہ بندیاں کی جائیں گی، 15 مارچ سے 25 مئی تک فہرستیں اعتراضات کے لیے جاری کر دی جائیں گی، الیکشن کمیشن نے کہا کہ اعتراضات 26 مئی سے 15 جون تک رکھے جا سکتے ہیں جبکہ 16 جون سے 6 جولائی تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائے جائیں گے، الیکشن کمیشن کا کہنا ے کہ حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفیکیشن 28 جون کو جاری کر دیا جائے گا.