سرگودھا، سعید میموریل فری آئی کیمپ کے دوران 200 سے زائد مریضوں کے مفت آپریشن

بدھ 4 مارچ 2015 17:28

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) سعید میموریل فری آئی کیمپ کے دوران 200 سے زائد مریضوں کے مفت آپریشن کئے گئے جبکہ سرگودھا کی تاریخ میں پہلی بار فری آئی کیمپ میں ایک خاتون کا ویل چیئر پر بیٹھا کر آنکھوں کا آپریشن کیا گیا جبکہ کیمپ کے دوران 1 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت چیک اپ کے علاوہ ادویات بھی فری دی گئیں اس موقع پر ڈاکٹر کنور عثمان نے بتایا کہ فری آئی کیمپ کے دوران کئے گئے آپریشن انتہائی پیچیدہ تھے تاہم سب سے پیچیدہ آپریشن ایک ایسی بوڑھی خاتون کا تھا جو لیٹ نہیں سکتی تھی لہذا اس کا آپریشن ویل چیئر پر بیٹھا کر کیا گیا آپریشن کے دوران مریضوں کو مفت عینکیں‘ ادویات فراہم کی گئیں انہوں نے بتایا کہ ہر سال فری آئی کیمپ لگایا جاتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا مفت معائنہ‘ آپریشن اور انہیں مفت مشورے دیئے جاتے ہیں۔