سرگودھا میں دماغ میں پانی کی وافر مقدار پیدا ہونے کے باعث موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا خاتون کا کامیاب علاج

بدھ 4 مارچ 2015 17:26

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) سرگودھا میں دماغ میں پانی کی وافر مقدار پیدا ہوجانے کے باعث موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا خاتون کا کامیاب علاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے نواحی علا قہ سے خاتون کے دماغ (Brain) میں پانی کی وافر مقدار پیدا ہو جانے سے شدید تکلیف کے باعث راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹرز کے تسلی بخش علاج نہ ہونے سے مایوس مریضہ کو معروف نیورو سرجن ڈاکٹر حبیب سلطان نے چیک کیا اور کامیاب آپریشن کے بعد اب مریضہ صحت مند ہے ‘ اسی طرح 1 ماہ کے بچے کا کامیاب آپریشن کر کے شنٹ نالی (Shunt) اور مہروں کے درمیان ڈسک (Disk) کا کامیاب آپریشن کیا۔

ان کامیاب آپریشنز پر مریضوں کے لواحقین اور سرگودہا کی عوام نے بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ سرگودہا میں ایسے قابل ڈاکٹرز کسی نعمت سے کم نہیں۔

متعلقہ عنوان :