Live Updates

سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی‘ عمران خان اپنی پالیسیوں کی وجہ سے سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کا سیاسی مستقبل بھی زیرو ہے

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

بدھ 4 مارچ 2015 17:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سوئپ کرے گی اور عمران خان اپنی پالیسیوں کی وجہ سے سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کا سیاسی مستقبل بھی زیرو ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کر رہے ہیں اور ان کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں عوامی مسائل دن بدن کم ہو رہے ہیں اور ہر طرف ترقی و خوشحالی نظر آ رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح عام انتخابات میں (ن) لیگ نے پنجاب میں کلین سوئپ کیا اسی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی کلین سوئپ کریں گے اور (ن)لیگ ہر سطح پر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنانا عمران خان کی عادت اور سیاسی مجبوری ہے کیونکہ وہ اپنی کسی پرفارمنس کی وجہ سے نہیں بلکہ (ن)لیگ پر تنقید کرکے ہی خود کو سیاسی میدان میں زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ جو مرضی کرلیں ان کا سیاسی مستقبل زیرو ہے اور آ نے والا دور بھی (ن) لیگ کا ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات