جیکب آباد ، بے روزگار نوجوان کا سابق ایم پی اے کے خلاف احتجاج بھوک ہڑتال

نوکری کا جھانسہ دے کر 25لاکھ ہڑپ کرنے کا سابق ایم پی اے پر الزام رقم کی واپسی کا مطالبہ

بدھ 4 مارچ 2015 17:21

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) بے روزگار نوجوان کا سابق ایم پی اے کے خلاف احتجاج بھوک ہڑتال نوکری کا جھانسہ دے کر 25لاکھ ہڑپ کرنے کا سابق ایم پی اے پر الزام رقم کی واپسی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کریم بخش کے بے روزگار نوجوان شفقت کھوسونے سابق ایم پی اے راجہ عبدالرحیم کھوسوکے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کرکے علامتی بھوک ہڑتال کی شفقت کھوسو نے الزام لگایا کے سابق ایم پی اے نے ٹی ایم او کی نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر 25لاکھ روپے ہڑپ کرلیے ہیں رقم واپس مانگنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں انہوں نے ایس ایس پی سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :