اسلام آباد : نماز اور اذان کے لیے ایک وقت مقرر کرنے کا فیصلہ، کاروبار اور دکانیں بند کی جائیں گی

بدھ 4 مارچ 2015 17:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) سعودی عرب کی طرز پر پاکستان میں بھی نظام صلوٰة نافذ کرنے کا فیصلہ، پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت میں اذان اور نماز کیلئے ایک وقت کا تعین کرنے کیلئے 10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت علماء کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سعودی عرب کی طرف پر پاکستان میں نظام صلوٰة کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت میں نظام صلوٰة نافذ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر سردار یوسف نے علماء کی 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی تو وفاقی دارالحکومت میں اذان اور نماز کا ایک وقت تعین کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمازوں کے اوقات میں کاروباری مراکز بند رہیں گے اور سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں وضو اور نماز کیلئے سہولیات ضروری ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :