نواز شریف سے بات چیت کے دوران سعودی عرب داعش سمیت دیگر انتہا پسندوں کے خلاف پاکستان سے فوجی مدد کا مطالبہ کرسکتا ہے

بدھ 4 مارچ 2015 17:07

نواز شریف سے بات چیت کے دوران سعودی عرب داعش سمیت دیگر انتہا پسندوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) سعودی عرب حکام وزیراعظم نواز شریف سے بات چیت کے دوران داعش سمیت دیگر انتہا پسندوں کے خلاف پاکستان سے فوجی مدد کا مطالبہ کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا دورہ سعودی عرب دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون بشمول دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے خصوصاً داعش اور دیگر اسلام انتہا پسند گروپوں کیخلاف سعودی عرب پاکستان سے مزید فوجی اور دفاعی تعاون کا مطالبہ کرسکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف رواں سال سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہے جس میں کئی امور زیر بحث آئینگے جن میں سعودی فنڈنگ کا معاملہ بھی شامل ہے