کشمور، وطن عزیزکی بنیادوں اورقیام پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے آباؤاجداد نے قربانیاں دیں،عبدالقادر قریشی

بدھ 4 مارچ 2015 16:31

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) وطن عزیزکی بنیادوں اورقیام پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے آباؤاجداد نے قربانیاں دیں اورانکی بنیادوں میں ہمارالہوشامل ہے لیکن افسوس کے آج تک ہماری غیورقوم کو مفلسی،غربت اور نچلے طبقے کا درجہ دیاگیا جس سے پوری قوم احساس محرومی کاشکارہے ان خیالات کااظہار آل سندھ القریش ویلفیئرآرگنائیزیشن سندھ کے انتخابی کمیٹی کے چیئرمین عبدالقادرقریشی ،مخدوم محمد رفیق قریشی اور متوقع مرکزی امیدوارسیف اللہ قریشی نے کندھ کوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہاکے قریشی قوم کو متحد کرکے انکے حقوق کے حصول کیلئے کوشاں ہیں اس موقع پر قریشی برادری کے سلیم عباس قریشی،ندیم عباس قریشی،غلام سرور قریشی ،ایڈووکیٹ نزاکت علی قریشی اورغلام عباس ہاشمی بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :