واپڈا کی نجکاری کے خلاف جھڈو میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا

بدھ 4 مارچ 2015 16:31

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) واپڈا کی نجکاری کے خلاف جھڈو میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے سینکڑوں ورکروں نے ڈویژنل رہنماء اصغر ٹائیگرقائم خانی، نند لال ، عابد علی ، رمیش کمار،محمد جاوید ، سمیت دیگر کی سربراہی میں مین شاہرہ پر احتجاجی دھرنا دیا ، اس موقع پر اصغر ٹائیگر نے کہا کہ واپڈہ کی نجکاری سوچھی سمجھی سازش ہے جسے ہم ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے ، نند لال نے کہا کہ ہم لطیف نظامانی کی قیادت میں متحد ہیں اورمطالبات جکی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے ، اس موقع پر عابد علی ، محمد جاوید سمیت دیگر بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :