کراچی، توہین رسالت پرمسلمان حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ ہے ، برجیس احمد

بدھ 4 مارچ 2015 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد نے کہا ہے کہ توہین رسالت کرنے والوں نے امت مسلمہ کے عقائد پر حملہ کیا ہے۔مسلمان حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ ہے ۔ عالمی دنیا انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے لئے سزا کا قانون بنائے ۔ رویوں میں تبدیلی سے اسلام کی دعوت عام ہو سکتی ہے ۔ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات پیدا کرنا نبی کریم کی سنت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی پی ایس 90 بلدیہ ٹاؤن کے تحت منعقدہ تقریب میں درس قرآن دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر زون اختر محمد محسود، امیر طارق، مسعود اشرف انصاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ برجیس احمد نے کہا کہ توہین رسالت کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ اس پر مسلمان حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی اسلام کے اقدار کو کمزور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام نے ہمیشہ امن ، سلامتی اور انسان دوستی کا درس دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا انبیاء کرام اور دیگر مذہبی شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے لئے سزا کا قانون بنائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کی سربلندی اور اسلامی فلاحی ریاست کا قیام نبی کریم کے اخلاق حسنہ اور ان کے محترم ساتھیوں کی بے مثال قربانیوں کے طفیل ممکن ہوا تھا ۔آج اگر ہم ان کی نقش قدم پر چل کر اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھا برتاؤکریں تو اسلام کی دعوت عام ہو سکتی ہے اور ایک مرتبہ پھر دنیا کے نقشے پر مدینہ منورہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست قائم ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :