ہارس اینڈ کیٹل شو ملک اور صوبے میں امن و شانتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا‘ رانا محمد ارشد

بدھ 4 مارچ 2015 16:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی علاقائی ثقافت اور امن کے تمام رنگوں سے سجاہو ایک عظیم الشان روایتی میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد عرصہ دراز کے بعد منظرعام پر آ رہا ہے، اس میلہ میں ہر علاقہ کی ثقافت اور کلچر کا پہلو بڑی آب و تاب کے ساتھ نمایاں ہوگا،یہ پانچ روزہ میلہ ملک اور صوبے میں امن و شانتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے اس موقع پر خصوصی فری بس سروس شروع کر رہی ہے جو شہر کے 11مختلف مقامات سے فورٹریس سٹیڈیم تک سفری سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فری شٹل بس سروس لاہور کے مختلف مقامات سے عوام کو مفت سروس فراہم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ میلہ مویشیاں میں نیزہ بازی، آرمی و رینجرز بینڈ و نمائشی پریڈ اور شاندار آتش بازی اور مشعل پریڈ کے علاوہ کمانڈو کی پیراشوٹ کے ذریعے فری مال میوزیکل شو کا انعقاد عظیم روایات پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر پروگرام جیلانی پارک میں بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔