ڈائریکٹر ریکوری سوشل سکیورٹی کا قائداعظم انڈسٹریل انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ

بدھ 4 مارچ 2015 16:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) ڈائریکٹر ریکوری سوشل سکیورٹی نواز گل گوندل نے اپنی ریکوری ٹیم کے ہمراہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت لاہور کا دورہ کیا ۔اس سلسلے میں انہوں نے چیئرمین پیاف ملک طاہر جاوید اور چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریل ایسوسی ایشن چوہدری ظہیر بھٹہ سے خصوصی میٹنگ کی ۔اس میٹنگ میں خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز بھی موجود تھے ۔

چوہدری ظہیر بھٹہ اور طاہر جاوید ملک نے انہیں اپنے ممبروں کے سوشل سیکیورٹی کے سنگین مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ملک طاہر جاوید نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری پہلے ہی بجلی گیس اورپانی جیسے مسائل میں گھری ہوئی ہے اور اب انہیں سوشل سیکیورٹی کے مسائل میں بھی الجھا دیا گیا ہے ۔ملک طاہر جاوید نے ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی سے کہا کہ تاجر برادری کو بلا وجہ ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔ سوشل سیکیورٹی ا فسران نے تمام مسائل توجہ سے سنے اور اپنے پورے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صنعت کاروں کے تمام مسائل قواعد وضوابط کے مطابق لازمی طور پر حل کئے جائیں گے۔ صنعت کاروں نے بھی محکمہ سوشل سیکیورٹی کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :