تنویر اشرف کائرہ کی زیر صدارت منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور مقامی لیڈروں کا اجلاس

بدھ 4 مارچ 2015 16:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ نے منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور مقامی لیڈروں کے اجلاس کی صدارت کی جس میں منڈی بہاؤالدین پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور پر تفصیلاً گفتگو ہوئی۔ مقامی لیڈروں نے تنظیمی امور کو فعال بنانے کے لیے کئی تجاویز بھی پیش کیں جنہیں تنویر اشرف کائرہ نے سراہا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے کہا کہ وہ منڈی بہاؤالدین میں ورکرز کنونشن میں پیپلز پارٹی سٹنرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کا بڑی شدت سے انتظار کر رہے ہیں اور وہ انکو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔ اجلاس میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں طارق محمد ساہی، ٹکٹ ہولڈر، آصف بھگت، سابق ایم پی اے، حسین اسلم، سیکریٹری جنرل منڈی بہاؤالدین، مرزا اکرام بیگ، تحصیل صدر منڈی بہاؤالدین، چوہدری عظمت اللہ مارت، سینےئر نائب صدر منڈی بہاؤالدین، محمد ارشد لِلہّ اور ذوالفقار احمد رانجھا نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :