پشاور : نواز شریف پیسے کی جبکہ ہم نظریے کی سیاست کرتے ہیں، کسی رکن کے ضمیر کی قیمت نہیں لگنے دیں گے، عمران‌خان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 مارچ 2015 16:20

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : سینیٹ الیکشن کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے جے یو آئی اسلام کے نام پر سیاست کر رہی ہے یہ کیسی جمہوریت ہے کہ جہاں پیسے لے کر سینیٹ انتخابات میں اپنے ضمیر کی قیمتیں لگاتے ہیں .

(جاری ہے)

30 سال سے سینیٹ ووٹ خریدنے کا سلسلہ جاری ہے پیپلز پارٹی کے کے پی کے میں 5 اراکین ہیں پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس میں دھاندلی کے خلاف آوازاٹھائی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی بھی شک ہے کہ اس الیکشن میں بھی پیسہ بنایا جائے گا، پارٹی کی میٹنگ ہوئی ہے ہمارے سینیٹ میں 7 امیدوار ہیں جن کو میرٹ پر کھڑا کیا گیا ہے نہ کسی نے پیسہ لیا نہ ہی کسی نے مانگا کسی کو باہر سے ٹکٹ نہیں دیا اور نہ ہی کسی کے رشتہ دار کو ٹکٹ دی، پوری پارٹی ہمارے ساتھ ہے، یہ سب پیسی کی سیاست ہے تو کیا الیکشن کمیشن کو اس بات پر ایکشن نہیں لینا چاہئیے.

انہوں نے کہا اگر ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے سینیٹرز کو بیک نہیں کیا اور ووٹ کسی اور کو دئے ہیں تو ہم اپنے ایم پی ایز کے ضمیر کی قیمت لگنا بر داشت نہیں کریں گے بلکہ ری الیکشن کروانے کو ترجیح دیں گے چاہے اس کے لیے اگر اسمبلی بھی توڑنا پڑی تو توڑ دیں گے اور اگر ہمارے کارکنوں نے ووٹ بیچا تو ان کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی، ہماری پارٹی کا کوئی بھی آدمی کسی اور پارٹی کے امیدوار کو سیکنڈ ووٹ بھی نہیں دے گا ہم نے صرف اتحادی امید واروں کو ووٹ دیں گے. میرے پارٹی کو لوگوں میں ایک نظریہ ہے اور سب متحد ہیں. جمعہ کو پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں آئندہ لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :