اوپن یونیورسٹی کے میٹرک تا پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے

بدھ 4 مارچ 2015 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2015ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگراموں کے داخلے ملک بھر میں جاری ہیں  میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح کے پروگراموں کے داخلہ فارم مع مقررہ فیس جمع کرانے کی آج )جمعرات 5۔مارچ 2015ء ( آخری تاریخ ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں ۔

داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح  حبیب بینک لمیٹڈ  فرسٹ ویمن بینک  اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی تمام نامزد برانچوں میں جمع کرائے جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

نامزد شاخوں کی تفصیلات پراسپکٹس میں درج ہیں اور علاقائی دفاتر سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔پی ایچ ڈی  ایم ایس /ایم فل  ایم ایس سی سوشیالوجی  ایم اے /پی جی ڈی ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ )ای پی ایم( ایم اے /ایم ایڈخصوصی تعلیم  ایم ایس سی /بی ایس مائیکرو بیالوجی  ایم ایس سی /بی ایس کیمسٹری  ایم ایس سی شماریات  ایم ایس سی ریاضی  ایم ایس سی فزکس  ایم ایس سی فارسٹری ایکسٹنشن COL۔

ایم بی اے /ایم پی اے  ایم ایس سی /پی جی ڈی ماس کمیونیکیشن اور ڈپلومہ /ایم اے تدریس انگریزی بطور غیر ملکی زبان (TEFL)کے داخلے میرٹ بیسڈ ہیں۔ میرٹ بیسڈ پرگرامز میں داخلوں کے خواہشمند افراد اپنے داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ارسال کرنا ہوگا۔میرٹ بیسڈ داخلوں کی آخری تاریخ 31۔

مارچ ہے۔مشرق وسطی کے ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )میٹرک(ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )انٹرمیڈیٹ( اور بیچلر )بی اے(سطح کے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ del.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔ جاری طلبہ)پہلے سے داخل( کو نئے سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم ارسال کئے جاچکے ہیں ۔

جاری طلبہ اپنا داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔سمسٹر بہار 2015ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے پروگرامزکے بارے میں تفصیلات کے لئے یونیورسٹی نے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں داخلے کا تفصیلی اشتہار اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردیا ہے جس میں داخلے کے خواہشنمد طلبہ یونیورسٹی کے ملک بھر میں موجود علاقائی دفاتر کے ایڈریسسز  فون نمبرز اور ای میل ایڈریسسز بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے بارے میں 051-9057428 سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057431 ہائر سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057432بیچلر پروگرامز کے بارے میں 051-9057435 پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں 051-9057422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔