نیب کے تمام سرکاری اداروں کو چپڑاسی سے آفیسر تک کے اہلکاروں کی تعلیمی اسناد چیک کرانے کیلئے ہدایات

بدھ 4 مارچ 2015 15:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) قومی احتساب بیورو نے تمام سرکاری اداروں کو چپڑاسی سے لیکر آفیسر تک کے اہلکاروں کی تعلیمی اسناد کو چیک کرانے کیلئے اقدامات کی ہدایات جاری کردیں‘ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں تمام سرکاری اداروں کو نیب کی طرف سے ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

نیب نے یہ اقدام مختلف سرکاری محکموں میں جعلی ڈگریوں پر ہزاروں بھرتیوں کے انکشافات کے بعد اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :