سینٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا سے2‘ متحدہ قومی موومنٹ کے 3امیدوار اسلام آباد کی نشستوں سے دستبردار
بدھ 4 مارچ 2015 15:57
اسلام آباد/ پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا سے 2 امیدوار ‘ متحدہ قومی موومنٹ کے 3امیدوار اسلام آباد کی نشستوں سے دستبردار ہو گئے، پیپلز پارٹی کی شازیہ طہماس خواتین اور انجینئر ہمایوں ٹیکنو کریٹ کی نشست کے امیدوارتھے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پیپلز پارٹی کے دو امیدوار نازیہ طہماس اور انجینئر ہمایوں سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہو گئے، دونوں امیدواروں نے ریٹائرمنٹ کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے 3امیدوار اسلام آباد کی نشستوں سے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہو گئے، اسلام آباد کی2نشستوں پر 5امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو متحدہ قومی موومنٹ کے ذوالفقار ایڈووکیٹ، شمائلہ شہاب اور بسمہ آصف اسلام آباد کی نشستوں سے سینیٹ انتخابات کیلئے دستبردار ہو گئے، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی دو نشستوں پر پانچ امیدوار مد مقابل ہوں گے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 9امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مسلم لیگ(ن) کی راحیلہ مگسی کے کاغذات پر اعتراض کے بعد 8امیدوار رہ گئے تھے، بدھ کو متحدہ قومی موومنٹ کے جنرل نشستوں پر کھڑے تینوں امیدوار دستبردار ہو گئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.