کراچی : وزیر اعلی سندھ ہر چیز پر کمیٹی بنا دیتے ہیں اب کمیٹیوں سے آگے جا کر سوچنا ہو گا، ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عبا س رضوی کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 4 مارچ 2015 15:49

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں ناہوں نے ایڈووکیٹ علی حسنین کے قتل کی مذمت کی.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ ہر چیز پر کمیٹی تشکیل دے دیتے ہیں وزیر اعلیٰ کو اب کمیٹیوں سے آگے جا کر اہم فیصلے لینا ہوں گے اورکالعدم تنظیموں کی سر کوبی کے لیے بھی مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ شہر میں پروفیشنل لوگوں کو قتل کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کا قتل ہمارے لیے ایک بڑا نقصان ہے حکومت سے اپیل ہے کہ ان کے قاتلوں کو پکڑا جائے اور ان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے جبکہ ان کی امداد کے لیے رقم بھی دی جائے، کراچی کے لیے ایم کیو ایم کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں ہم سندھ ہائی کورٹ بار ایسی ایشن کے دل سے مشکور ہیں جنہوں نے قتل کے خلاف دائر کی گئی پٹیشن پر کاروائی کا حکم دیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 51 وکلا کا قتل کیا جا چکا ہے لیکن تاحال قاتلوں کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا.