پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک یونین سانگھڑ کا ایکسین آفس سانگھڑ کے سامنے بھوک ہڑتال جاری

بدھ 4 مارچ 2015 15:17

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک یونین سانگھڑ کا ایکسین آفس سانگھڑ کے سامنے نجکاری کے خلاف بھوک ہڑتال دوسرے روز جاری، گو نواز گو، نجکاری نامنظور، حیسکو کے ملازمین نے آفسوں کی تالہ بندی کرکے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھوک ہڑتالی کیمپ پر بیٹھے جان محمد خاصخیلی، عظمت پٹھان، ولی محمد ہنگوار، حاجی رفیق کیانی، قمر قریشی، ودیگر نے کہا کہ حکومت مزدوروں کا استحصال کرنا چاہتی ہے، 22 سال سے ہمارے قائد عبدالطیف نظامانی جدوجہد کررہے ہیں، نجکاری نامنظور کے نعرے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پرامن احتجاج کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے نجکاری کو نہ روکا گیا تو لاکھوں حیسکو واپڈا کے ملازمین سڑکوں پر ہوں گے۔ پورے ملک کی بیرنگ ڈاؤن کریں گے۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں حیسکو واپڈا آپریشن، ایکسیئن آفس سانگھڑ، کھپرو، شاہ پور چاکر، سندھڑی، ٹنڈوآدم، شہداد پور، سنجھورو دیگر شہروں کے ملازمین نجکاری کے خلاف احتجاجاً قلم چھوڑ کام بند کرکے بھوک ہڑتالی کیمپ منعقد کرکے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں کر بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :