آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 27 مارچ کوطلب کئے جانے کا امکان

بدھ 4 مارچ 2015 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 27 مارچ کوطلب کئے جانے کا امکان ہے جس میں پاکستان کے لئے اکاون کروڑ اسی لاکھ ڈالر قرضے کی نئی قسط کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد جلد ہی پاکستان کو ایکسٹنڈڈ فیسلٹی فنڈ پروگرام کے قرضے کی قسط وصول ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

۔ ذرائع کے مطابق اس قسط کے حصول کے لئے گزشتہ ماہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین دبئی میں چھٹا جائزہ اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو بتایا تھا کہ اس کی تمام شرائط پوری کردی ہیں،اس کے علاوہ قسط کو حاصل کرنے کے لئے وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ عوام پر پچاس ارب ڈالر کے نئے ٹیکس بھی لگائے تھے جو اس قسط کے لئے پیشگی اقدامات تھے۔

متعلقہ عنوان :