ملک کی کاٹن جننگ فیکٹریوں اس سال 14 لاکھ گانٹھوں کا اضافہ

بدھ 4 مارچ 2015 15:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء)ملک بھر کی کاٹن جننگ فیکٹریوں میں ایک کروڑ سینتالیس لاکھ پانچ ہزار آٹھ سو تریپن کپاس کی گانٹھیں لائی جاچکی ہیں۔ گانٹھوں کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت تیرہ لاکھ ستتر ہزار زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن آفس سے جاری کیے گئے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں لائی گئی کپاس میں سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک کروڑ بتیس لاکھ چورانوے ہزار پانچ سو چھیاسی گانٹھیں فروخت کی گئیں جبکہ چار لاکھ ستر ہزار آٹھ سو سینتیس گانٹھیں بیرون ملک ایکسپورٹ کی گئی ہیں۔

پی سی جی اے کے مطابق ٹریڈ کارپوریشن نے چورانوے ہزار نو سو گانٹھیں خریدی ہیں جبکہ آٹھ لاکھ پینتالیس ہزار پانچ سو تیس گانٹھیں فروخت کے لیے اسٹاک میں موجود ہیں۔