کراچی ،ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ

بدھ 4 مارچ 2015 15:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) کراچی میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ قیمت پچاس روپے فی کلو ہوگئی۔

(جاری ہے)

جوڑیا بازار ہول سیل ڈیلرز کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت اننچاس روپے سے بڑھ کر پچاس روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت بڑھادی جائے گی۔ اس وقت ریٹیل مارکیٹ میں چینی تریپن سے چون روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :