کوئٹہ : سردار اختر مینگل اور سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 مارچ 2015 14:32

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : سردار اختر مینگل اور سعد رفیق نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی ، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سر دار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل حل نہ ہونے اور نظر انداز ہونے کی وجہ سے احساس محرومی پیدا ہوا ہے اور اس صوبے کو احساس محرومی سے نکالنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے نہ ہی کسی نے کوئی کردار ادا کیا.

(جاری ہے)

بلوچستان محرومی کی دلدل میں ہے بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہئیے جبکہ سعد رفیق نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کہا کہ بریف کیس والے کسی کی نمائند گی نہیں کرتے ان کو شکست فاش ملنی چاہئیے، بلوچستان کے مسائل گھمبیر ہیں اور یہاں کے مسائل یہاں کے رہنماؤں سے رابطے میں رہ کر حل کرنا چاہتے ہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان میں 2 نشستوں پر مقابلہ کریں گے کوینکہ ہماری بھی خواہش ہے کہ بلوچستان کو سینیٹ میں نمائندگی ملے کیونکہ بلوچستان پاکستان کی شہ رگ ہے.انہوں نے کہا کہ بندوق کے زور پر کوئی کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا ہمیں مل کر جہموری نظام کو بہتر بنانا ہے