واپڈا کی مجوزہ نجکاری اورلوڈشیڈنگ کے خلاف سب ڈویژن سٹی نارنگ میں تالہ بندی ، احتجاجی مظاہرہ

بدھ 4 مارچ 2015 14:19

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) آل پاکستان واپڈاہائیڈرو ورکرزیونین کے ڈویژنل چیئرمین ملک محمدلطیف کی قیادت میں واپڈا کی مجوزہ نجکاری اورلوڈشیڈنگ کے خلاف سب ڈویژن سٹی نارنگ اوردیہی کے واپڈاکے تمام دفاتردوسرے روزبھی بندرہے جس کے باعث ہزاروں صارفین کوشدیدمشکلات اٹھاناپڑی جبکہ سینکڑوں واپڈا ملازمین نے گلے میں روٹیاں ڈال کر دفاتر کی تالہ بندی کر کے حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیامشتعل مظاہرین نے وزیراعظم میاں نوازشریف کاپتلابھی جلایا مقررین میاں اظہراقبال میاں افضال امتیازاحمدبٹ میاں صدف محمودملک محمدیاسین ملک افتخارمحمدندیم وڑائچ اورنگ زیب مولوی مقصود نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ وہ عوامی مفادمیں نجکاری رکوائیں دنیابھرمیں نجکاری کاتجربہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے اورحکومتوں کوٹیک اورکرناپڑابجلی مہیاکرناریاست کی زمہ داری ہے بجلی کی نجکاری سے یہ مزیدمہنگی ہوجائیگی حکومت ہوش کے ناخن لے انہوں نے کہاکہ ہم تین روزتک تالہ بندی کرکے احتجاج جاری رکھیں گے مظاہرین نے اس عزم کااظہار کیاکہ وہ اپنی جانیں دے دیں گے لیکن واپڈاکی نجکاری نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :