نارووال، سکول کے راستے بند ہونے پر سینکڑوں طلبہ و طالبات کا احتجاجی مظاہرہ، سڑک بلاک کر کے دھرنا دیدیا
بدھ 4 مارچ 2015 14:14
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) سکول کے راستے بند ہونے پر سینکڑوں طلبہ و طالبات کا احتجاجی مظاہرہ، سڑک بلاک کر کے دھرنا دے دیا۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ترقیاتی پروگراموں کی منصوبہ سازی کرنے والے وفاقی وزیر احسن اقبال کے حلقہ انتخاب میں موضع پیجو والی کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سینکڑوں معصوم طلبہ و طالبات نے سکول جانے کے لیے راستہ نہ ہونے اور دیگر سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور سرکنڈوں کو آگ لگا کر نارووال نیو لاہور روڈ بلاک کر دی اور سڑک پردھرنا دے دیا جس سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائیں لگ گئیں،طلبہ و طالبات کے مظاہرے میں گاؤں کے لوگ اور انکے والدین بھی شامل ہو گئے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ گاؤں کے سیوریج کا گندہ پانی سارا سال سکول کے اطراف میں جمع رہتا ہے جس سے راستے بند ہونے سے بچوں کے سکول جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ مختلف بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کئی بار ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام اور وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ کودرخواستیں دیں لیکن ابھی تک انکی شنوائی نہیں ہوئی ۔بعد ازاں طلبہ و طالبات پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.