آلو کے کا شتکاروں کو مناسب معاوضہ اور ما رکیٹ میں استحکام لا نے کیلئے آلو کی برآمد شروع ہو گئی‘ فرخ جاوید
بدھ 4 مارچ 2015 14:13
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) آلو کے کا شتکاروں کو ان کی فصل کا مناسب معاوضہ دلا نے اور ما رکیٹ میں استحکام لا نے کیلئے ملک سے آلو کی بر آمد شروع ہو گئی ہے اور ابتک 30ہزار میٹرک ٹن سے زائد آلو ملائیشیا ،سری لنکا ،روس اور متحدہ عرب امارات کو بجھو ایا جا چکا ہے ۔یہ بات صوبا ئی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کمشنر آفس میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن سہیل شہزاد نے بھی شرکت کی ۔
انہوں نے کہا کہ اس سال آلو کی بمپر فصل ہو ئی ہے اور حکومت ملکی ضروریات سے زائد تمام آلو بر آمد کر ے گی تاکہ کسانوں کومعاشی بحران سے بچا یا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آلو کی بر آمد شروع ہو نے سے ما رکیٹ میں استحکا م آیا ہے اور قیمت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں کو کھا د کی خریداری میں 10ارب روپے اور چاول کی فروخت میں 5ارب روپے کی سبسڈی کے اعلا ن پر مکمل عمل درآمد کیا جا ئے گا اور اس کیلئے طریقہ کار کسانوں کی مشاورت سے طے کیا جا رہا ہے ۔
دریں اثنا ء ساہیوال کی غلہ منڈی سبزی منڈی او ر فروٹ منڈی کے تاجروں کے ایک وفد نے بھی صوبا ئی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جا وید سے ملاقات کی اور ان کی توجہ شہر سے منڈیوں کی منتقلی میں ہو نے والی تاخیر کی طرف دلا ئی اور کہا کہ نئے تاجروں کو بھی ان منڈیوں کی دوکانوں کی الا ٹمنٹ میں شامل کیا جا ئے جس پر صوبا ئی وزیر نے ہمدردانہ غور کا وعدہ کیا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.