Live Updates

بل گیٹس کا عمران خان کو ٹیلیفون ‘ خیبر پختونخوا حکومت کی انسداد پولیو کی کوششوں کی تعریف

بدھ 4 مارچ 2015 13:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس فاوٴنڈیشن کے چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے خیبر پختونخوا حکومت کی انسداد پولیو کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبے کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ وہ صوبے کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

انہوں نے اس موقع پر عمران خان کو خیبر پختونخوا میں 'صحت کا انصاف' مہم کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

(جاری ہے)

بل گیٹس نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے صحت کا اتحاد مہم اْمید کی کرن ہے اور مہم نے اب اچھے نتائج دینا شروع کردئیے ہیں بل گیٹس نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی دینے کے حوالہ سے پاک فوج کا کردار بھی قابل تحسین ہے ‘ بل گیٹس نے صحت کے اتحاد میں عمران خان کے قائدانہ کردار کو بھی سراہا۔پشاور میں آرمی پبلک اسکول واقعے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دہشت گردی کے واقعے پر انہیں بہت دکھ ہوا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اختلاف کے باوجود وفاقی حکومت کو مہم میں شامل کیا گیا کیوں کہ پولیو کا خاتمہ صحت مند پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :