ملکی مفاد اورمفاہمتی پالیسی کے پیش نظرسینٹ کی چیئرمین شپ پیپلزپارٹی کی ملنی چاہئے ،6مارچ کواہم پیشگوئی کروں گا ‘ منظور وسان

بدھ 4 مارچ 2015 13:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) سندھ کے وزیر برائے جیل خانہ جات واینٹی کرپشن منظورحسین وسان نے کہاہے کہ ملکی مفاد اورمفاہمتی پالیسی کے پیش نظرسینٹ کی چیئرمین شپ پیپلزپارٹی کی ملنی چاہئے ،6مارچ کواہم پیشگوئی کروں گا۔بدھ کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا آنے والے وقت میں کچھ پتے جھڑیں گے کچھ بکروں کی قربانی ہوگی ،کچھ جیل جائیں اورکچھ باہرآئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چھوٹی بڑی جماعتوں کے اتحاد سے پیپلزپارٹی کوکوئی فرق نہیں پڑتا،ذوالفقاربھٹو کے دورسے پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے چلے آرہے ہیں، 5 مارچ کی شام لوگوں کوپتہ چل جائے گا کہ سینٹ میں اکثریتی جماعت کون سی ہے۔منظوروسان نے کہا کہ کراچی میں ستمبرسے دسمبرتک ٹارگٹ کلنگ میں کمی واقع ہوتی ہے جبکہ جنوری سے مارچ تک اضافہ ہوجاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیرجیل خانہ جات نے کہا کہ چھ مارچ کوخواب دیکھوں گا ،پیپلزپارٹی سینٹ میں اکثریتی پارٹی بن کرابھرے گی۔

متعلقہ عنوان :