خیبر پختونخواہ پولیس نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی میں انتہائی مہنگے فورک لفٹرز خرید لئے

بدھ 4 مارچ 2015 13:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) خیبر پختونخواہ پولیس نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی میں انتہائی مہنگے فورک لفٹرز خرید لئے ہیں چار دفعہ ٹینڈرز منسوخ کرکے من مانی کمپنی کو 60فیصد زائد قیمت پر کنٹریکٹ دیدیا گیا ہے جس سے قومی خزانے کو پچاس ملین روپے کے بوجھ کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

انگریزی ا خبار کی رپورٹ کے مطابق دستیاب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ کے پی پولیس نے ایک من پسند کمپنی کو تیس یونٹس کے لیے آرڈر دیا اور یہ بات جان کر بھی آرڈر دیا کہ کامیاب بولی دھندہ کے مقابلے میں سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کی بولی قیمت ساٹھ فیصد کم تھی دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے تین ملین روپے کی بولی مسترد کرتے ہوئے ایک یونٹ کے لیے کامیاب بولی دھندہ 4.9 ملین روپے کا آرڈر دیا دریں اثناء پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینڈرز چار مرتبہ اخبارات میں مشتہر کیا گیا ہے تاہم خریداری اس لئے نہ کی جاسکی کیونکہ بولی دھندگان مذکورہ نمونوں کو پیش کرنے میں ناکام ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :