نواز شریف نے سعودی عرب روانگی سے قبل سینٹ انتخابات میں ایم این ایز کی رہنمائی کے لئے کمیٹیاں قائم کردیں

بدھ 4 مارچ 2015 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب روانگی سے قبل سینٹ انتخابات میں ایم این ایز کی رہنمائی کے لئے کمیٹیاں قائم کردیں‘ کمیٹیاں ڈویژن سطح پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی رہنمائی کریں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کی سینٹ انتخابات کے دوران رہنمائی کے لئے ڈویژن کی سطح پر کمیٹیاں قائم کردیں۔

کمیٹیوں کے ارکان میں رانا تنویر‘ عابد شیر علی‘ سائرہ افضل تارڑ‘ نزہت صادق‘ طارق فضل چوہدری‘ آصف کرمانی‘ ریاض پیرزادہ‘ ڈاکٹر درشن‘ عاشق حسین اور طلال چوہدری شامل ہیں۔ آصف کرمانی کو کمیٹیوں کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا کمیٹیاں ڈویژن سطح پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی رہنمائی کریں گی۔