کراچی ، کورنگی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کی لیگل کمیٹی کا رکن قتل
بدھ 4 مارچ 2015 13:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم کی لیگل کمیٹی کے رکن سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کو قتل کردیا‘ وکلاء نے قتل کیخلاف ہڑتال کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ایم کیو ایم کی لیگل کمیٹی کے رکن سید علی حسنین ایڈووکیٹ اپنے گھر سے ہائیکورٹ روانہ ہورہے تھے کہ اچانک نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ان کی لاش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔ مقتول کا تعلق ایم کیو ایم کی لیگل کمیٹی سے تھا اور وہ 12 لاپتہ افراد کے کیس کی پیروی بھی کررہے تھے۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔(جاری ہے)
رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت کردی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مقتول سید علی حسنین پر نائن ایم ایم سے فائرنگ کی۔
جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔ اس کے علاوہ سولجر بازار کے علاقے سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی اسے بھی نامعلوم افراد نے گولی مارر کر قتل کیا ہے۔ اس کی لاش بھی جناح ہسپتال منتقل کرتے ہوئے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی انتخابات: نوجوان کیا سوچ رہے ہیں؟
-
یو اے ای میں بارشوں سے تباہی، پاکستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
-
پاکستان میں ایکس کی بندش پرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بیان سامنے آگیا
-
بلال یاسین روٹی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے
-
دبئی میں بارشیں، 50 سے زائد پاکستانی کویت ایئر پورٹ پر پھنس گئے
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطاءاللہ تارڑ
-
پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ خودکشی کی کوشش،اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا دی
-
’اسلام آباد کا کوئی پرسانِ حال نہیں‘ چیف جسٹس عامر فاروق کا اظہار برہمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.