اسلام آباد ہائیکورٹ ،سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت نہ ہوسکی

بدھ 4 مارچ 2015 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں کالعدم تنظیم کے سربراہ و سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت بھی نہ ہوسکی‘ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سکیورٹی کی صورتحال کے باعث اسلام آباد پولیس کی طلب کی گئی اضافی نفری کو واپس بھجوادیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں کالعدم تنظیم کے سابق سربراہ و سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت بھی
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت بھی نہ ہوسکی۔

درخواست گزار مولانا عالم طارق نے علامہ ساجد نقوی کو فریق بناتے ہوئے مولانا اعظم طارق قتل کیس کی کریمنل اپیل عدالت میں دائر کررکھی ہے۔ گذشتہ سماعت پر جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے علامہ ساجد علی نقوی کو جاری کئے گئے نوٹس بھی معطل کردئیے تھے جبکہ بدھ کے روز جسٹس شوکت عزیز صدیق کی رخصت کی وجہ سے مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ میں نہ ہوسکی۔