کراچی : سندھ اسمبلی میں سوالات کے وقفے کے دوران منظور وسان کی زبان پھسل گئی، فورا لگے وضاحت دینے۔۔

بدھ 4 مارچ 2015 13:02

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : بڑے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ پہلے تولو پھر بولو، سندھ اسمبلی میں سپیکر آغا سراج درانی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سوالات کے وقفے کے دوران ان کی زبان پھسل گئی، کہنا کچھ اور تھا لیکن کچھ اور ہی کہہ بیٹھے.

(جاری ہے)

منظور وسان نے اسمبلی میں سوالات کے وقفے کے دوران کہہ ڈالا کہ جتنی ہو سکے کرپشن کرنے کی کوشش کرتا ہوں. جس پر انہوں نے وضاحت د کہ کرپشن ختم کرنے کی کوشش کرتا ہوں یہ کہنا تھا جبکہ شہر یار مہر نے بر جستہ جواب دیا کہ آخر کبھی نہ کبھی سچ زبان پر آ ہی جاتا ہے.