Live Updates

اسلام آباد: عمران خان دو گھنٹے کی تاخیر سے پشاور روانہ، جہانگیر ترین کو فوری اسلام آباد ہنچنے کی ہدایات

بدھ 4 مارچ 2015 11:37

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) :پاکستا ن تحری انصااف کے چئیر مین عمران خان دو گھنٹے کی تاخیر سے پشاور روانہ ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے جہانگیر ترین کو فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے جس پر جہانگیر ترین لودھراں سے ہنگامی طور پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں اور ڈیڑھ گھنٹے تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے، پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کے ہمراہ پشاور کو دورہ کروں گا جبکہ وہاں موجود تمام ایم پی ایز سے ملاقات کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پی پی اور جے یو آئی وفاداریاں نبھا رہی ہیں جس سے ان تمام سیاسی جماعتوں کے چہرے بے نقاب ہو گئے ہیں یقین دہانی کے باوجود کھلی رائے شماری کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور صوبے میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے بات چیت کی جائے گی.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات